مومنہ اقبال نے اپنی جنسی شناخت سے متعلق افواہوں کو مسترد کر دیا

 


پاکستان کی مشہور ٹی وی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی جنسی شناخت سے متعلق افواہوں کا بے بنیاد قرار دے دیاہے ۔

پاکستانی ٹی وی ڈرامے  "دستک " اور "دو کنارے " کی نامور اداکارہ مومنہ اقبال چند ہفتوں سے بے بنیاد افواہوں کی زد میں ہیں۔ یہ تنازعہ تب شروع ہوا جب ایک جعلی ویڈیو کے ساتھ جھوٹا اور گمراہ کن عنوان لکھ دیا گیا کہ "مومنہ اقبال خواجہ سرا ء ہیں"۔ یہ بات سوشیل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ 

ایک یو ٹیوب چینل کے ہوسٹ حسن چوہدری کو ایک انٹریو دیتے ہوئے   مومنہ اقبال نے کہا

"میری جنسی شناخت کے بارے میں جو کچھ کہا جا رہا ہے، وہ سراسر غلط اور شرمناک ہے۔ میں اپنی ذات سے مطمئن ہوں اور ایسی باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

اور اگر میں خواجہ سراء بھی ہوتی تو مجھے اپنی اس شناخت کو بھی قبول کرنے میں کوئی آر نہ ہوتی"

مومنہ اقبال نے میڈیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ سنسنی خیزی سے گریز کریں اور دوسروں کی نجی زندگی کا احترام کریں۔ اداکارہ کے چاہنے والوں نے ان کے موقف کی حمایت کی اور سوشل میڈیا پر اظہار یکجہتی کیا۔

یہ واقعہ ایک مرتبہ پھر اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ مشہور شخصیات بھی انسان ہیں، اور ان کی نجی زندگی کا احترام ہونا چاہیے۔

Watch her Interview 

 






ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی