![]() |
| Miss Universe Pakistan "Roma Riaz"(instagram) |
آج کل تھائی لینڈ میں مس یونیورس 2025 کے انتخاب کے مقابلے چل رہے ہیں۔ روما ریاض جو کہ مس یونیورس پاکستان ہیں اس مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر روما ریاض کے چرچے ہیں ۔
کون ہے روما ریاض؟
روما ریاض
لاہور میں ایک مسیحی گھرانے میں پیدا ہوئی ۔ بچین کا ایک حصہ سعودی عرب میں گزار
اور اب وہ فیملی کے ساتھ برطانیہ میں مقیم ہیں۔ برطانیہ میں ہی انہوں نے تعلیم حاصل
کی ۔
اس سال
اکتوبر میں وہ مالدیپ کے مس یونیورس پاکستان کے مقابلے میں کامیاب ہوئی اور مس یونیورس
2025 کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔ مس یونیورس 2025 کا فائنل مقابلہ 21 نومبر کو تھائی
لینڈ میں ہو گا۔
روما ایک
پر کشش اور پر اعتماد شخصیت کی مالک ہیں۔ اپنی سانولی رنگت، فربہ جسم اور اپنے مسیحی
عقیدے کا دفاع نہایت جامع اور پر اعتماد طریقے سے کرتی ہیں۔ اپنے پنجابی ہونے پر
بھی فخر کرتی ہیں۔
مقابلے کے
دوران ان کے پنجابی روایاتی کرتہ شلوار اور لاچے توجہ کا مرکزبن رہیے ہیں۔ ان کی
ساڑی پہننے پر تنقید کرنے والے کو جواب دیتے ہوئے ان نے کہا کہ ساڑی برصیغر کی مشترکہ
وراثت کا پہناوا ہے جس کی جڑیں سندھ کی تہذیب جڑی ہیں۔
روما
پاکستان میں خواتین کی سماجی ومعاشی ترقی اور بچیوں کی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں
آواز بلند کرتی ہیں۔
روما ریاض مسیحی ایمان میں مضبوط ہیں جس کا اظہار وہ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کرتی رہتی ہیں۔ حالیہ پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ صبح کا آغاز وہ دُعا اور مسیح یسوع سے باتیں کرتی ہیں
