دیپکا پڈکون کی انسٹاگرام ریل نے تہلکہ مچا دیا۔ 1.9 بلین ویوز

 

Deepika Padukone/Instagram

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپکا پڈکون نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی ہے۔ ان کی ایک انسٹا گرام ریل جو ایک ہوٹل 

چین کے لیے بنائی گئی تھی ،انسٹاگرام پر اس ریل نے تہلکہ مچا رکھا ہے۔اب تک اس ریل نےایک ارب اور نوے کروڑ  ویوز 

حاصل کرلئے ہیں۔



اس ریل نے عالمی شخصیات جیسے کہ ہاردک پانڈیا (1.6 بلین ویوز) اور کرسٹیانو رونالڈو (503 ملین سے زائد ویوز) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دیپکا پڈکون، جو بالی ووڈ کی سب سے بڑی ستاروں میں سے ایک ہیں، حال ہی میں ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارہ حاصل کرنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بننے کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں۔ ان کا یہ انسٹاگرام ریل، جو ان کی سوشل میڈیا پر 80 ملین فالوورز کی بڑی فوج کی بدولت وائرل ہوا، ان کی عالمی شہرت اور برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر ان کی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی