![]() |
Rapid Charity announces scholarship for students from minority communities |
ریپڈ چیریٹی (Rapid Charity)نے اقلیتی
برادری سے تعلق رکھنے والےہو نہار مستحق طلبہ وطالبات کے لیے "بہار سمسٹر 2026 "کے تعلیمی
اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔
اسے طلبہ وطالبات جو اعلیٰ
تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کا جی پی اے3.5 یا اس سے زیادہ ہے یا ان کے نمبر 80٪
سے زیادہ ہوں وہ اسکالرشپ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
اسپرنگ سمسٹر 2026 کے لیے
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2025 ہے
اسکالرشپ پروگرام کا مقصد اقلیتی
برادری کے ہونہار طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم میں آگے بڑھنے کے لیے معاونت فراہم کرنا
ہے۔
درخواست دینے کے خواہش مندطلبہ و طالبات اپنی درخواستیں آن لائن درج ذیل ویب سائٹ
پر جمع کرا سکتی ہیں https://www.rapidcharity.org/apply
Reconciliation & Peace Innovative Development (RAPID) Charity ریپڈ چئیریٹی ایک فلاحی
تنظیم ہے جو پاکستان میں اقلیتی برادریوں کے طلبہ و طالبات کو تعلیمی
مواقع فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ایسے نوجوانوں کی مدد کرنا
ہے جو مالی مشکلات کے باعث اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ پچھلے
کئی سالوں سے یہ تنظیم پاکستان میں سینکڑوں طلبہ و طلبات کو تعلیمی وظائف دے کر ان کی زندگیوں میں انقلابی
تبدیلیاں لانے میں معاون ثابت ہوئی ہے۔ اس کی ویب سائٹ پر موجود کئی کامیاب طلبہ و طالبات کی کہانیاں اس بات کا ثبوت ہے