![]() |
Advocate Liaquat John - Pakistan Minorities Movement |
حلقہ این اے 129 لاہور میں ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے، جہاں اب ایک مسیحی امیدوار ایڈوکیٹ لیاقت جان نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔وہ ایک نئی سیاسی پارٹی پاکستان مائنارٹیز موومنٹ کی جانب سے میدان میں اترے ہیں، جو ایک نئی سیاسی جماعت ہے اس پارٹی کے چیئرمین پیٹر چارلس ہیں۔ پاکستان مائنارٹیز موومنٹ اقلیتوں کے حقوق کے لیے سرگرم عمل رہی ہے اور اس کا مقصد ملک میں تمام مذہبی اقلیتوں کی نمائندگی کرنا اور انہیں قومی دھارے کی سیاست میں لے کے آنا ہے ۔
لیاقت جان کا کاغذات نامزدگی جمع کرانا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اس حلقہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے علاوہ اقلیتوں کی نمائندگی بھی اہم
کردار ادا کر رہی ہے۔
اس حلقہ میں دیگر امیدواروں میں پی ٹی آئی کے حماد اظہر ، پاکستان پیپلز پارٹی کے اسف محمود نگرا اور پی ایم ایل این کی جانب سے حافظ نعمان نے
کاغذات جمع کروائے ہیں۔ یہ حلقہ ایم این
اے میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی ہواتھا ۔