"میرا مذہب میری مرضی" اقلیتی حقوق مارچ 2025 : تیاریاں عروج پر


Minority Rights March 2025 - YMCA Ground, Karachi 

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اقلیتی حقوق مارچ 2025 (Minority Rights March)منعقد ہو نے جا رہا ہے۔اقلیتی حقوق مارچ 

2025 کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں 

مارچ 10 اگست کو وائی ایم سی اے  (YMCA)گراؤنڈ، کراچی میں شام 3 بجے منعقد ہوگا، جس کا مقصد پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ  

یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہے۔

 اس مارچ کے منتظمین اس بات پر زور دیا ہے کہ ہر فرد کی شرکت اس کاز کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ ایونٹ "پاکستان سب 

کے لیے" اور "میرا مذہب میری مرضی" کے نعروں کے تحت منعقد ہو رہا ہے،

پچھلے سال اقلیتی حقوق مارچ 2024 کو روکنے کے لیے مذہبی تنظیموں نے کوشش کی تھی، اور ان کا موقف تھا کہ 295-سی کے بارے میں 

کوئی بات نہ کی جائے۔ کچھ مذہبی گروپس نے اس مارچ کے خلاف سخت احتجاج کیا اور ان کا موقف تھا کہ 295-سی، جو پاکستان کے قانون میں 

توہین رسالت کے الزامات سے متعلق ہے، پر کوئی بحث یا تنقید نہ کی جائے۔

ان گروپس نے مارچ کے منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دی تھی۔ اس تناظر میں، 295-سی کے تحت کسی بھی قسم کی بحث یا 

تنقید کو ان مذہبی گروپس نے نا قابل قبول قرار دیا،

اس سال کے مارچ کے منتظمین کو بھی سیکیورٹی اور مذہبی حساسیتوں کے چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے، لیکن ان کا مقصد مذہبی آزادی اور مساوات 

کے لیے آواز اٹھانا رہا ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی