آج آل سینٹس چرچ پشاور دہشت گرد حملے کو 12 سال ہو گئے۔ بشپ آزاد مارشل کا پیغام

  

Building of All Saints' Church, Peshawar attacked by terrorist in 22 September 2013
All Saints' Church, Diocese of Peshawar, Church of Pakistan

 آج 22 ستمبر 2025 کو آل سینٹس چرچ پشاور میں 2013 کے بھیانک خودکش بم حملے کے 12  سال گزرے گیے۔

اس حملے میں دو خودکش بمباروں نے عبادت کے دوران چرچ  کے احاطے میں داخل ہو کر دھماکہ کیا، جس کے نتیجے میں 127 افراد شہید ہوئے اور 

250 سے زائد زخمی ہوئے۔ یہ پاکستان کے مسیحی اقلیت کے خلاف تاریخ کا سب سے مہلک حملہ تھا۔ یہ واقعہ 22 ستمبر 2013 کو پیش آیا تھا، جب 

  چرچ میں عبادت کے دوران یہ حملہ ہوا۔ یہ چرچ 1883 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ 

 آج اس موقع پر بشپ آزاد مارشل، جو چرچ آف پاکستان کے مڈریٹر بشپ ہیں، نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں کہ

آج ہم آل سینٹس چرچ پشاور کے شہداء کو گہری عقیدت کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ ان کی قربانی ایمان کی مضبوطی کی علامت ہے۔ مکاشفہ 2:10

 کے مطابق، 'موت تک وفادار رہ، اور میں تمہیں زندگی کا تاج دوں گا۔' ہم رومیوں 8:35-37 سے بھی حوصلہ حاصل کرتے ہیں کہ کوئی بھی

 آزمائش ہمیں مسیح کے پیار سے جدا نہیں کر سکتی۔ شہداء کی بہادری اور بچ جانے والوں کی ثابت قدمی ہماری کمیونٹی کو اتحاد، امن، اور پاکستان کی

 خدمت کے لیے متحد کرتی ہے۔

آرچ بشپ آف کنڑبری  بشپ جسٹن ویلبی نے بھی 2023 میں اس چرچ کا دور کیا تھا ۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی