![]() |
Erika Kirk forgives murderer of his husband Charlie Kirk |
امریکی رہنما چارلی کرک کے قتل کے بعد ان کی بیوہ اریکا کرک نے ملزم کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چارلی کرک کو حال ہی میں 22 سالہ ٹائلر رابنسن نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ رابنسن نے اپنے روم میٹ کو بتایا کہ اس نے یہ قتل نفرت کی بنیاد پر کیا۔
چارلی کرک کی
یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب کے دوران اریکا کرک نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
وہ قاتل کو معاف کرتی ہیں، کیونکہ یسوع مسیح نے بھی ہمیں معاف کرنے کی تعلیم دی
ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نفرت مسائل کا حل نہیں، انجیل ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ہمیں
محبت پھیلانی ہے، حتیٰ کہ ان لوگوں سے بھی جنہوں نے ہمیں دکھ دیا ہو۔
اس تعزیتی تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، نائب صدر جے ڈی وینس ، ایلون مسلک سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اریکا کرک کا
تعلق ایک قدامت پسند مسیحی خاندان سے ہے۔ وہ دو بچوں کی ماں ہیں اور اپنے شوہر کی
قائم کردہ تنظیم "ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے" کی سی ای او اور چیئرپرسن کے
طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
یہ بیان امریکہ میں مذہبی اور سماجی
حلقوں میں وسیع پیمانے پر زیرِ بحث ہے، جہاں لوگوں نے ان کی معافی کے جذبے کو ایک
مثالی رویہ قرار دیا ہے۔