پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اڈیالا جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔ ڈاکڑ طارق فضل
چوہدری جو وزیر برائے پارلیمانی امور ہیں نے کہا ہے کہ عمران خان کو جلد ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔
ایکس پر اپنے بیان میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان سے ان کے بیٹوں کی بات کروا دی گئی ہے ۔
سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا اور عمران خان کو جلد جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔
عمران خان کو اپنے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور ان کی صحت کے پیش نظر انہیں ہسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) February 14, 2026
حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے۔ ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی…
