یوٹیوب نے مونیٹائزیشن پالیسی میں مزید آسانی کا اعلان کر دیا



یوٹیوب  نے  اپنی مونیٹائزیشن  (آمدنی حاصل کرنے) کی پالیسی میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جو 15 جولائی سے نافذ العمل ہو ں گی۔ گوگل کے مطابق یہ تبدیلی ایسے یو ٹیوبرز کو بہتر مواقع فراہم کرنے اور پلیٹ فارم پر معیاری مواد کو فروغ دینے  کے لیے کی جا رہی ہے ۔

 اس پالیسی کے تحت ایسے چینلز کو نشانہ بنا رہا ہے جو

کم محنت سے تیار کردہ (low-effort) مواد اپ لوڈ کرتے ہیں۔

بڑے پیمانے پر تیار شدہ (mass-produced) مواد بناتے ہیں۔

دہرائے جانے والے (repetitive) مواد یا دوسروں کے مواد کو بغیر کسی خاص تبدیلی کے استعمال کرتے ہیں۔

یوٹیوب کی یہ نئی مونیٹائزیشن پالیسی نہ صرف نئے کریئیٹرز کے لیے امید کی کرن ہے، بلکہ یہ پلیٹ فارم پر معیاری، متنوع اور مقامی مواد کے فروغ کا بھی باعث بنے گی۔

نئی پالیسی کے تحت اب یوٹیوب پارٹنر پروگرام (YPP)  شامل ہونے کے لیے درکار شرائط میں نرمی کی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے کریئیٹرز کو 1000 سبسکرائبرز اور 4000 واچ آورز کی ضرورت ہوتی تھی، لیکن اب صرف 500 سبسکرائبرز اور 3000 واچ آورز یا 3 لاکھ شارٹس ویوز (90 دن میں) کافی ہوں گے۔ ساتھ ہی یوٹیوب "ایڈ ریونیو شیئرنگ" کے ساتھ ساتھ نئے مونیٹائزیشن ماڈلز جیسے "فین فنڈنگ" اور "مرچنڈائز سیلز" کو بھی زیادہ آسان بنا رہا ہے۔

یوٹیوب نے اس پالیسی پر نظر ثانی اس لیے کی ہے کیونکہ دنیا بھر میں چھوٹے اور نئے کریئیٹرز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ بہت سے باصلاحیت افراد تکنیکی یا معاشی رکاوٹوں کے باعث یوٹیوب سے آمدنی حاصل نہیں کر پا رہے تھے۔ یوٹیوب چاہتا ہے کہ وہ کریئیٹرز جو معیاری اور دلچسپ مواد بنا رہے ہیں، انہیں کم وقت میں اپنی محنت کا صلہ مل سکے۔

یوٹیوب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ:

"ہم چاہتے ہیں کہ ہر زبان، ہر خطے، اور ہر موضوع پر کام کرنے والے تخلیق کاروں کو کمائی کے یکساں مواقع ملیں۔ یہ تبدیلی 

اسی سمت ایک قدم ہے۔

اس پالیسی سے خصوصاً ترقی پذیر ممالک، خواتین، نوجوانوں، اور اردو جیسے مقامی زبانوں میں مواد تیار کرنے والوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اب وہ لوگ بھی مونیٹائزیشن سے فائدہ اٹھا سکیں گے جو پہلے صرف سبسکرائبر یا واچ ٹائم کی شرط پوری نہ کر پانے کی وجہ سے محروم رہتے تھے

 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی