پریانکا چوپڑا جو ناس نے 98ویں اکیڈمی ایوارڈز (آسکرز 2026) میں ایک بار پھر اپنی دلکشی اور انداز سے سب کو متاثر کر دیا۔ 15 مارچ 2026 کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس شاندار تقریب میں پریانکا نے ایک پریزنٹر کے طور پر شرکت کی اور بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کا ایوارڈ دینے کے لیے اسٹیج پر آئیں۔ریڈ کارپٹ پر پریانکا اپنے شوہر نک جو ناس کے ہمراہ آئیں اور دونوں نے اس تقریب کو ایک رومانٹک ڈیٹ نائٹ میں تبدیل کر دیا۔ پریانکا نے ڈائور کا ایک خوبصورت سفید سٹرپلیس گاؤن پہنا ہوا تھا ۔
یہ ان کی تیسری آسکر تقریب تھی اور وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے بعد سفید لباس میں "ویژن ان وائٹ" کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے نظر آئیں۔
اسٹیج پر پریانکا نے ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جیویر بارڈیم کے ساتھ مل کر بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کا ایوارڈ پیش کیا، جو ناروے کی فلم نے جیتا۔
یہ فلم ناروے کی پہلی آسکر جیت تھی اس کیٹیگری میں۔ جاویر بارڈیم نے ایوارڈ دیتے ہوئے
"No to War" اور "Free Palestine"
کا نعرہ لگایا جس پر تالیاں بج اٹھیں، جبکہ پریانکا پرسکون انداز میں ان کے ساتھ کھڑی رہیں۔پریانکا کی یہ شرکت بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک کے سفر کی ایک اور کامیاب مثال تھی۔ فیشن ماہرین اور مداحوں نے ان کے لُک کو سراہا، حالانکہ کچھ نے اسے تھوڑا "سادہ" بھی قرار دیا۔ پریانکا نے تقریب سے پہلے انسٹاگرام پر اپنے گاؤن کی آخری لمحات کی تبدیلیوں کی تصاویر شیئر کیں جو ان کی تیاری کا مزید دلچسپ پہلو تھا۔آسکرز 2026 میں پریانکا چوپڑا جو ناس نہ صرف ایک پریزنٹر بلکہ ایک گلوبل آئیکن کے
طور پر چمکیں،
