کراچی (نیوز ایجنسی) — پاکستان کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی آل راؤنڈر فاطمہ ثنا نے زمبابوے کے خلاف سریز میں ایک یادگار اننگز کھیلتے ہوئے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تاریخ کی سب سے تیز نصب سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔فاطمہ ثنا نے صرف 15 گیندوں پر دھواں دار 50 رنز بنائے، جو خواتین کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک کی سب سے تیز ترین ففٹی قرار دی جا رہی ہے۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں 3-0 سے کلین سوئپ کرتے ہوئے شاندار فتح حاصل کی۔سابق وزیر فواد چوہدری نے فاطمہ ثنا کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انہیں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان بنانا چاہیے۔ انہوں نے فاطمہ کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔تاہم، فاطمہ ثنا اگست 2024 سے ہی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سرکاری کپتان ہیں اور انہوں نے اس عہدے پر فائز رہتے ہوئے زمبابوے کے خلاف یہ وائٹ واش سیریز بھی جتوائی۔فاطمہ ثنا کی اس دھواں دار کارکردگی نے نہ صرف پاکستانی کرکٹ شائقین بلکہ کرکٹ حلقوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ ان کی اس اننگز کو خواتین کرکٹ میں ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق، فاطمہ ثنا 24 سالہ کراچی سے تعلق رکھنے والی آل راؤنڈر ہیں اور حالیہ برسوں میں پاکستان ویمنز ٹیم کی اہم ستارہ بن کر ابھری ہیں۔