ریپڈ چیرٹی کا اقلیتی طلبہ و طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم کی اسکالرشپس کا اعلان، درخواستیں 15 اکتوبر تک

RAPID charity announce scholarship
(Reconciliation and Peace Innovative Development - RAPID) 

ریپڈ چیرٹی  نے پاکستان کی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت اور مستحق طلبہ و طالبات کے لیے اسپرنگ سمسٹر 2027 کی اعلیٰ تعلیم کی اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔

ادارے کے مطابق یہ اسکالرشپس ایسے طلبہ و طالبات کے لیے ہیں جو کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی یا اعلیٰ تعلیمی ادارے میں زیرِ تعلیم ہیں اور اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے مالی معاونت کے خواہش مند ہیں۔

 GPA 3.5اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کا کم از کم 

 ہونا ضروری ہے، جبکہ تعلیمی کارکردگی، مالی ضرورت اور فراہم کردہ دستاویزات کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔

ریپڈ چیرٹی نے بتایا ہے کہ اسکالرشپ کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ تمام اہل امیدوار مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواست آن لائن جمع کرائیں۔

آن لائن درخواست دینے کے لیے وزٹ کریں:

مزید معلومات، اہلیت کے معیار اور درکار دستاویزات کی تفصیلات ریپڈ چیرٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

ریپڈ چیرٹی ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو پاکستان میں مستحق اور باصلاحیت طلبہ و طالبات، بالخصوص اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف تعلیمی معاونتی پروگرام اور اسکالرشپس چلاتا ہے۔


Web Desk

ہر نیوز انٹرنیٹ کی دُنیا میں ہر خبر کو اردوپڑھنے اور بولنے والوں کے لیے بروقت فراہم کرتا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی