عوام کی خدمت کرنا نہیں چھوڑوں گی. مریم نواز

Maryam Nawaz Sharif
مریم نواز وزیر اعلی پنجاب


لاہور/منڈی بہاؤالدین (خصوصی رپورٹ) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منگل کو منڈی بہاؤالدین کے یونیورسٹی آف رسول میں ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک جذباتی اور پرجوش بیان دیا جس نے نہ صرف طلبہ بلکہ پورے پنجاب کو متاثر کر دیا۔

انہوں نے کہا:  

میں جیل بھی جاؤں گی مگر عوام کی خدمت نہیں چھوڑوں گی۔ کیسز کا خوف مجھے نہیں ہے، کیونکہ میں سیاست میں آنے سے پہلے بھی کیسز کا سامنا کر چکی ہوں۔ پنجاب کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت میری ذمہ داری ہے اور غریبوں کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔


وزیراعلیٰ نے واضح الفاظ میں کہا کہ پنجاب میں سفارش کا دور ختم ہو چکا ہے۔ “کوئی مجرم چاہے میری ہی جماعت سے کیوں نہ ہو، چاہے کتنا ہی طاقتور اور پیسہ والا ہو، قانون اس کے گریبان تک پہنچے گا۔ دولت اور اثر و رسوخ کسی کو قانون سے بالاتر نہیں بنا سکتا۔”


تقریب میں  طلبہ و طالبات نے مریم نواز کا پرجوش استقبال کیا۔ شہریوں نے ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے جبکہ بچے ڈھول بجا کر خوشیاں منا رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے خود ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ چیک تقسیم کیے۔


- منڈی بہاؤالدین میں یونیورسٹی آف رسول اور میڈیکل کالج کا افتتاح کر دیا گیا جبکہ ٹیچنگ ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔

مریم نواز نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا  

ایک کروڑ لیپ ٹاپ اور اسکالرشپس بھی آپ کی محبت کا صلہ نہیں دے سکتے۔ مجھے صرف یہ چاہیے کہ آپ پاکستان سے وفا کریں۔ آپ ہمارا مستقبل ہیں اور پنجاب حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔


وزیراعلیٰ نے خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر سخت رویہ اپنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں ایک واقعے میں متاثرہ بچی سے کہا تھا کہ “جتنے تھپڑ اس نے تمہیں مارے، اتنے ہی تم اسے مارو۔” انہوں نے کہا کہ پنجاب اب مظلوم کے ساتھ کھڑا ہے، ظالم کے ساتھ نہیں۔


Web Desk

ہر نیوز انٹرنیٹ کی دُنیا میں ہر خبر کو اردوپڑھنے اور بولنے والوں کے لیے بروقت فراہم کرتا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی