مشہور صحافی جیسمین منظور پر گھریلو تشدد ، تصاویر شیئر کر دیں۔ سابق شوہر پر الزام


Jasmeen Manzoor
Jasmeen Manzoor/Instagram


 

کراچی: سینئر اینکر پرسن اور معروف صحافی جیسمین منظور نے اپنے سابق شوہر پر گھریلو تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی تشدد زدہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی کہانی بیان کی اور کہا کہ ان کی زندگی کو ایک پرتشدد شخص نے تباہ کر دیا۔ جیسمین منظور نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ 4 جون 2025 کو ہونے والے تشدد کے واقعے کی تصاویر اب 16 جولائی کو شیئر کی گئی ہیں۔ انہوں نے اپنی ایک آنکھ کی تصویر شیئر کی جس میں واضح زخم اور نیلے نشانات نظر آتے ہیں، لکھتے ہوئے کہا کہ "یہ میں ہوں، یہ میری کہانی ہے۔ میری زندگی ایک پرتشدد آدمی نے تباہ کر دی۔" 

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے سابق شوہر نے بدترین تشدد کیا


جیسمین نے اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑنے کا عزم ظاہر کیا۔ سوشل میڈیا پر ان پوسٹس کے بعد صارفین کی جانب سے جیسمین منظور

 کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ کچھ صارفین نے اسے پاکستان میں گھریلو تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی عکاسی قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ "یاسمین منظور ایک پڑھی لکھی اور روشن خیال صحافی ہیں، پھر بھی وہ گھریلو تشدد کا شکار ہوئیں، جو معاشرے میں اس سنگین مسئلے کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔"

جیسمین منظور، جو کراچی میں پیدا ہوئیں، بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کیا اور 1999 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ سماء ٹی وی کے پروگرام "آج رات جیسمین منظور کے ساتھ" کی میزبانی کے علاوہ متعدد ایوارڈز بھی حاصل کر چکی ہیں، جن میں 2009 میں بہترین خاتون اینکر کے لیے بینظیر ایکسلینس ایوارڈ شامل ہے

پاکستان میں گھریلو تشدد ایک سنگین سماجی مسئلہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہر دوسری خاتون اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی گھریلو تشدد کا شکار رہی ہے۔ 2021 میں گھریلو تشدد (تحفظ اور روک تھام) بل پیش کیا گیا تھا، جو خواتین، بچوں اور کمزور افراد کو تشدد سے بچانے اور متاثرین کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کے قیام کا مقصد رکھتا تھا، لیکن یہ بل ابھی تک مکمل طور پر نافذ نہیں ہو سکا

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی