مورمن چرچ کیا ہے؟ عقائد، پس منظر اور پاکستان میں موجودگی

 


چرچ آف جیزز کرائسٹ آف  لیٹر ڈے سینٹس  عام طور پر اس کو "مورمن چرچ "بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے بنیادی عقائد مسیحی ایمان کے نظریات سے کافی مختلف ہیں، جس کی وجہ سے کیتھولک، پروٹسٹنٹ اور آرتھوڈوکس کلیسیائیں اسے مسیحی کلیساء  یا فرقہ تسلیم نہیں کرتیں بلکہ اسے ایک الگ مذہب تصور کرتی ہیں۔

 ورلڈ کونسل آف چرچز  اور دیگر بین الکلیسائی اتحاد کی تنظیمیں بھی مورمن چرچ کو بطور مسیحی کلیسا ءقبول نہیں کرتیں۔

  مورمن چرچ کی بنیاد جوزف اسمتھ نے1830 میں امریکہ کے شہر نیویارک میں رکھی۔

اسمتھ کا دعویٰ تھا کہ 14 سال کی عمر میں اسے دعا کے دوران خدا باپ اور یسوع مسیح نے ظاہر ہو کر کہا کہ کسی موجودہ کلیسا ءمیں شامل نہ ہونا،
کیونکہ وہ سب سچائی سے ہٹ چکے ہیں۔
   


Joseph Smith
Photo: Joseph Smith (wikipedia)

بعد ازاں، جوزف اسمتھ نے دعویٰ کیا کہ ایک فرشتہ مورونائی نے اسے آسمانی مکاشفہ دیا اور ایک نئی مقدس کتاب یعنی

 بک آف مورمن  عطا کی ، جو بائبل کی تکمیل ہے ۔ اس کتاب میں قدیم امریکی براعظم میں آباد ایک اسرائیلی قوم کی داستان بیان کی گئی ہے۔

مورمن چرچ کا ماننا ہے کہ

بائبیل کے ساتھ ساتھ بک آف مورمن بھی الہامی کتاب ہے - مورمن کا تصورِ خُدا       روایتی مسیحی تثلیثی عقیدے سے مختلف ہے۔ وہ تین الگ ہستیوں کو مانتے ہیں -    خُدا باپ، یسوع مسیح، اور روح القدس- مگر ان کو ایک مافوق الفطرت اتحاد کی صورت میں نہیں مانتے جیسا   کہ ایک واحد خدا کے تین اقنوم

 وہ یسوع کو خُدا کا بیٹا اور نجات دہندہ مانتے ہیں، مگر ان کے عقائد کے مطابق یسوع خُدا باپ کا روحانی اور جسمانی بیٹا ہے، اور وہ  انسانوں کی طرح خُدا بننے کے مراحل سے گزرا۔ 

مورمن عقیدہ ہے کہ انسان بھی ترقی کرتے کرتے خُدابن سکتا ہے

جوزف اسمتھ نے خفیہ طور پر متعدد شادیوں کا عقیدہ اپنایا ، جس سے کافی تنازع پیدا ہوا۔ 


1844 میں ایک مخالف اخبار کو بند کرنے کے بعد اسے گرفتار  کر لیا گیا۔   جیل میں ایک مشتعل  ہجوم نے اُ سے  اور اُس کے بھائی کو قتل کر دیا۔

مورمن چرچ کے پیروکارجوزف ا سمتھ کو  ایک عظیم نبی کی حیثیت دیتے  ہیں، جیسے موسیٰ یا ایلیاہ

دُنیا بھر میں مورمن کے پیروکاروں کی تعداد  17  ملین سے زیادہ ہے ۔ جن میں سب سے زیادہ امریکہ میں موجود ہیں۔  

مورمن ذرائع کے مطابق پاکستان میں اس چرچ کے  پیروکار وں کی تعداد  پانچ ہزار سے زیادہ ہے اور تیزی سے بڑھ رہی ہے۔   یہ افراد  اسلام آباد، راولپنڈی ، ٹیکسلا، گجرانوالہ ، سیالکوٹ، فیصل آباد، لاہور سمیت دیگر شہروں میں موجودہیں ۔

مورمن کمیونٹی مذہبی خدمات کے ساتھ ساتھ پاکستان میں فلاحی کاموں میں بھی سرگرم ہے۔

(نیوز، خبریں ، مضامین کالم ای میل کریں  editor@hernews.pk )

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی