![]() |
شاہ رخ خان فلم شوٹنگ کے دوران زخمی |
بولی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنی آئندہ فلم’کنگ‘کی شوٹنگ کے دوران زخمی
ہو گئے، جس کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش پھیل گئی۔
معلومات
کے مطابق، شاہ رخ خان اس وقت زخمی ہوئے جب وہ فلم کے ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کر
رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، انہیں ہلکی چوٹیں آئیں، جن کے بعد فوراً میڈیکل ٹیم
نے ان کا معائنہ کیا۔ تاہم، سنگین نوعیت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور وہ جلد ہی
دوبارہ شوٹنگ شروع کر دیں گے۔ بہتر طبی نگہداشت کے لئے شاہ رخ خان امریکہ روانہ ہو
گئے ہیں۔
یہ
فلم شاہ رخ خان کی 2025 کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہے۔ فلم کا پلاٹ
ابھی تک مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا ہے، لیکن یہ ایک ہائی ایکشن تھرلر ہوگی۔ اس فلم
میں ابھیشک بچن، دیپکا پوڈکان، رانی موکرجی، انیل کپور کے علاوہ بہت سی سٹار کاسٹ ہے ۔
سوشل
میڈیا پر شاہ رخ خان کے مداحوں نے ان کی صحت کے لیے فکر مندی کا اظہار کیا اور ان
کی جلد صحت یابی کی دعائیں دیں۔ کچھ نے فلم یونٹ پر سیکیورٹی کے بہتر انتظامات
کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
فلم
کی پروڈکشن ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ شاہ رخ خان بالکل ٹھیک ہیں اور جلد شوٹنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مداحوں کا شکریہ
ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی محبت کی وجہ سے ہی ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں۔