صحافی اسد علی طور کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا۔

 

Asad Ali Toor barred from travel abroad
Asad Ali Toor - Pakistani Journalist


معروف صحافی اسد علی طور کو جمعرات کے روز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امریکہ جانے سے روک دیا گیا۔ وہ امریکہ سفارت خانہ کی 

طرف سے نامزد ہو کر سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ایک تربیتی ورک شاپ میں شریک کے لیے جا رہے تھے۔

 ایئرپورٹ امیگریشن حکام نے ان کے پاسپورٹ پر "آف لوڈ" کی مہر لگائی،

اسد علی طور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے امیگریشن حکام سے بار بار اس کی وجہ پوچھی، 

لیکن انہیں کوئی واضح جواب نہیں ملا۔ انہوں نے اسے صحافت اور طاقت کے سامنے سچ بولنے کے جرم سے جوڑا، اور کہا کہ پاکستان میں صحافت کو 

جرم بنا دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ان کا سفر روکا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس "ہائبرڈ" حکومت کے دور میں پاکستان عالمی پریس فریڈم انڈیکس 

میں 152 سے 158ویں پوزیشن تک گر چکا ہے، جو میڈیا پر بڑھتے دباؤ کی عکاسی کرتا ہے۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ صارفین نے اسد علی طور کے حق میں اظہار یکجہتی کیا اور ان کی بہادری کو 

سراہا، جبکہ کچھ نے ان پر دہشت گرد تنظیموں کے حامی ہونے کا الزام لگایا۔ تاہم، ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک منظم کوشش ہے کہ آزاد 

صحافت کو دبایا جائے



ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی