فیروز پور روڈ پر گرین لین منصوبہ ناکام، ایل ڈی اے نے ختم کر دیا۔

 

Biker lane/green Lane on Ferozpur Road, Lahore
Biker Lane on Ferozpur Road, Lahore

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے لاہور شہر کے پہلے تجرباتی بائیک لین منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جو 

فیروزپور روڈ پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور بائیک سواروں کی حفاظت کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ تاہم، اس منصوبے نے 

متوقع نتائج دینے کے بجائے ٹریفک کے مسائل کو مزید بڑھا دیا۔ ڈان نیوز کے مطابق حادثات میں 30 فیصد اضافہ ہوا، جس کے

 بعد اتھارٹی نے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

منصوبے کے تحت کلما چوک سے لاہور پل تک بائیک لینز کی لیے ڈیوائیڈرز اور خصوصی رنگوں سے نشان دہی کی گئی تھی۔ لیکن 

بائیک سواروں نے ان مخصوص لینز کا استعمال نہ کرکے مرکزی سڑکوں پر چلنا جاری رکھا، جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گیا۔

 ذرائع کے مطابق، مقامی آبادی نے اس سہولت کو قبول نہ کیا اور اسے نا قابل عمل قرار دیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق، 

حادثات میں اضافے اور ٹریفک کے مسائل نے اتھارٹی کو دوبارہ جائزہ لینے پر مجبور کر دیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی