بشپ آزاد مارشل کو ان کے خدمات کے اعتراف میں سرکاری ایوارڈ

 

Bishop Azad Marshall is honored with an award in recognition of his services for the community
 

قومی یومِ اقلیت کی مناسبت سے حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی اقلیتی برادری کی شخصیات کو سرکاری ایوارڈز سے نوازا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف تھے، جنہوں نے ایوارڈز تقسیم کیے۔ اس موقع پر  ماڈریٹر چرچ آف پاکستان ، بشپ آزاد مارشل کو بھی مسیحی برادری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں سرکاری ایوارڈ پیش کیا گیا۔

وزیرِاعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار قابلِ تحسین ہے اور حکومت ان کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ تقریب میں حکومتی اراکین، مختلف مذاہب کے رہنما اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی