صدر آصف علی زرداری کا اقلیتوں کی خدمات کو خراج تحسین

 



اسلام آباد: 11 اگست 2025 کو ایوان صدر میں یوم اقلیت کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت صدر مملکت آصف علی زرداری نے کی۔ اس تقریب میں اقلیتی برادری کے ارکان، سرکاری حکام، پارلیمنٹیرینز اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں اقلیتوں کی پاکستان کی ترقی، استحکام اور قومی یکجہتی میں کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ "اقلیتوں نے پاکستان کی ترقی، استحکام اور قومی یکجہتی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔" انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قیام مساوات، رواداری، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی پر مبنی تھا، اور اقلیتی برادری اس ویژن کا اہم حصہ ہے۔ تقریب کے دوران صدر زرداری نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک متنوع معاشرہ ہے جہاں تمام مذاہب اور برادریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، اور حکومت ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

 اس موقع پر اقلیتی برادری کے نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستان کے لیے اپنی خدمات کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مسیحی برادری سے بشپ ہمفری پیٹرز بشپ آف پشاور اور بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد کے علاوہ دیگر مسیحی رہنماوں نے شریک کی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی