![]() |
Photo Credit : x.com/QindeelAzeem |
قومی یوم اقلیتی کے حوالے سے کراچی میں "اقلیتی حقوق مارچ 2025" کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسیحی، ہندو، سکھ اور دیگر برادریوں کی مذہبی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مارچ
وائے ایم سی اے گراؤنڈ سے
شروع ہو کر سندھ اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوا،شرکاء رنگارنگ بینرز اور پوسٹرز اٹھائے ہوئے تھے۔ مارچ کے شرکا نے
ایک سجایا ٹرک استعمال کیا، جس پر ان کے مطالبات درج تھے،
منتظمین نے گیارہ
نکاتی چارٹر پیش کیا، جن میں صدر اور وزیراعظم کے عہدوں کے لیے اقلیتوں کی اہلیت،
مذہبی تہواروں پر تعطیلات، اور روزگار و تعلیم میں مساوات شامل ہیں۔ انسانی حقوق
کے کارکنوں نے زور دیا کہ حکومتی بیانات کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔
زبردستی مذہب کی تبدیلی، مساوی اور معیاری
تعلیم، اقلیتی برادری کی جائیداد کے تحفظ، آئین کے آرٹیکلز 41 اور 91 میں ترمیم،
اور توہینِ مذہب کے قوانین کے غلط استعمال کی روک تھام، یہ چند مطالبات تھے جو
اتوار کو منعقد ہونے والے اقلیتی
حقوق مارچ 2025 کے دوران پیش کیے گئے۔ ، اور تعلیمی اداروں میں
اقلیتی طلبا کے لیے 10 فیصد کوٹہ کا مطالبہ کیا۔
11 اگست کو نیشنل مائنارٹیز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، جو
قائداعظم محمد علی جناح کے 1947 کے تاریخی خطاب کی یاد دلاتا ہے، جس میں انہوں نے
تمام شہریوں کے لیے مساوی حقوق کی بات کی تھی۔ تاہم، ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ دن
صرف رسمی باتوں تک محدود رہا ہے،
Some glimpses from #MinorityRightsMarch2025 ✊ pic.twitter.com/HUDI5bYg6A
— Minority Rights March (@aqliyatihuqooq) August 10, 2025