| Official Apple Store to be open in Dolman Mall, Lahore |
ایپل کے شائقین کے لیے خوشخبری! پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایپل کا آفیشل ریٹیل سٹور کھلنے جا رہا ہے۔ ایئرلنک کمیونیکیشن نے اعلان کیا ہے کہ
2025 کے اختتام تک لاہور کے مشہور ڈولمن مال میں پاکستان کا
پہلا آفیشل ایپل سٹور قائم کر دیا جائے گا۔
یہ خبر کمپنی کی حالیہ کارپوریٹ بریفنگ سیشن کے دوران سامنے آئی، جو پاکستان میں اسمارٹ فونز کی تیاری اور اسمبلنگ کا اہم ادارہ ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ
سٹور ایپل کی مکمل رینج کو مقامی صارفین تک پہنچانے کا ذریعہ بنے گا۔ اس میں آئی فون، آئی پیڈ، میک بک، ایپل واچز اور دیگر لوازمات شامل ہوں گے۔ اس کے
علاوہ،
آفیشل
وارنٹی اوربعداز سیل سروسز بھی دستیاب ہوں گی، جو پاکستانی صارفین کے لیے ایک بڑی
سہولت ثابت ہوں
پاکستان جہاں صارفین کو جعلی یا ریفربشڈ پروڈکٹس کی بجائے مستند سامان کی تلاش رہتی ہے۔ یہ سٹور نہ صرف ٹیک کے شوقین افراد بلکہ عام صارفین کو بھی اپنی
طرف متوجہ کرے گا۔ ایئرلنک کے مطابق، یہ اقدام پاکستان کی بڑھتی ہوئی ٹیک انڈسٹری کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔ ایپل شائقین پہلے ہی اس
خبر پر جوش و خروش میں ہیں اور سوشل میڈیا پر اس کا اظہار کر رہے ہیں۔