بالی ووڈ کے تینوں خان کی مسٹر بیسٹ کے ساتھ ملاقات، انٹرنیٹ پر تہلکہ

Bollywood Khans with Mr beast
Bollywood super stars with Mrbeast

 

: بالی ووڈ کے تینوں سپر اسٹارز — شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان — کی یوٹیوب کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار مسٹر بیسٹ کے ساتھ ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ یہ نایاب لمحہ ایک نجی تقریب میں پیش آیا جہاں چاروں شخصیات نے نہ صرف ملاقات کی بلکہ مستقبل میں ممکنہ تعاون پر بھی بات چیت کی۔

مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب چینل پر تقریباً 45 کروڑ کے قریب سبسکرائبرز ہیں،  اور وہ دنیا کا سب سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والا یوٹیوبر ہیں۔

تصویر میں چاروں اسٹارز خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں، جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ کچھ صارفین نے اسے "تاریخی لمحہ" قرار دیا، تو کچھ نے مذاق میں کہا کہ "یہ تصویر انٹرنیٹ توڑنے والی ہے

بالی ووڈ کی دنیا میں کم ہی مواقع ملتے ہیں جہاں بالی ووڈ کے یہ تینوں سپر سٹار ایک تصویر میں اکٹھے نظر آئیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی