علیمہ خان کو ایم پی او کے تحت 30 دن کی حراست، کوٹ لکھپت جیل منتقل



 لاہور (ہم نیوز) — سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو اتوار کو لاہور پولیس نے مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) آرڈیننس کے تحت حراست میں لے لیا۔ڈی سی لاہور کے حکم پر انہیں 30 دن کی حراست میں رکھتے ہوئے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق علیمہ خان اپنے گھر سے جمن خانہ کلب جاتے ہوئے گرفتار کی گئیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ان کی عوامی سرگرمیاں امن و امان کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ پی ٹی آئی نے اس حراست کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ علیمہ خان کی حراست صورتحال کو مزید خراب کرنے کا پہلا قدم ہے۔ پارٹی کا موقف ہے کہ یہ 27 ستمبر کے اسلام آباد مارچ کو دبانے کی کوشش ہے۔علیمہ خان کی بہن نوریین نیازی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں گھر سے اٹھا لیا گیا اور خاندان کو ان کے بارے میں بروقت اطلاع نہیں دی گئی۔

اس حراست کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی 27 ستمبر کے مارچ پر اصرار کر رہی ہے۔

Web Desk

ہر نیوز انٹرنیٹ کی دُنیا میں ہر خبر کو اردوپڑھنے اور بولنے والوں کے لیے بروقت فراہم کرتا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی