برطانیہ میں پہلی مرتبہ خاتون اور ہم جنس پرست آرچ بشپ کی تقرری

 

آرچ بشپ آف ولیز ، چیری وان


چرچ آف ولیز (Church of Wales) نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ایک خاتون اور ہم جنس پرست آرچ بشپ کو مقرر کر دیا ہے۔ بشپ چیری وان کو ویلز کی پندرہویں آرچ بشپ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے

چیری وان کا تعلق لیسٹر سے ہے اور وہ گزشتہ پانچ سالوں سے مونماؤتھ کی بشپ کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ وہ اینڈریو جان کی جگہ لیں گی، جنہوں نے حال ہی میں تین سال سے زائد عرصے کے بعد ریٹائرمنٹ اختیار کی۔

چیری وان نے 1989 میں ڈیکن کے طور پر اور 1994 میں چرچ آف انگلینڈ میں پادری کے طور پر تقرری حاصل کی تھی۔ وہ 11 سال تک راچڈیل کی آرچ ڈیکن بھی رہیں۔ چرچ کی ویب سائٹ کے مطابق بشپ  چیری وان اپنی سول پارٹنر وینڈی کے ساتھ رہتی ہے۔

 اپنی نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کا پہلا مقصد چرچ میں پچھلے چھ ماہ کے دوران سامنے آنے والے مسائل کو حل کرنا، مفاہمت پیدا کرنا اور اعتماد کی فضا قائم کرنا ہوگا۔

ان کی تقرری کو چرچ کے آزاد خیال  اور لبرل حلقوں نے سراہا ہے، جبکہ روایتی خیالات رکھنے والوں کی جانب سے کچھ تنقید بھی سامنے آئی ہے۔

 کرسچن کنسرن کی چیف ایگزیکٹو اینڈریا ولیمز نے کہا کہ یہ تقرری چرچ کے روایتی اور بائبلی نظریے کے منافی ہے، جو شادی کو ایک مرد اور عورت کے درمیان مستقل اتحاد کے طور پر بیان کرتا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی