پی ٹی آئی کے سابق مسیحی ایم پی اے حقبقو ق گل کو 9 مئی مقدمے میں 10 سال قید کی سزا

 

سابق  ایم پی اے حقبقو ق گل

 

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کے فسادات کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق مسیحی رکن صوبائی اسمبلی حقبقو ق گل کو بھی 10 سال قید کی سزا سنا دی۔ یہ فیصلہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور فوجی تنصیبات، بشمول فیصل آباد میں آئی ایس آئی عمارت اور ایک پولیس سٹیشن پر حملوں کے تناظر میں کیا گیا۔

 حقبقو ق گل سمیت 108 افراد کو اس مقدمے میں سزا سنائی گئی، جن میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی شامل ہیں۔ عدالت نے شواہد اور گواہوں 

کے بیانات کی روشنی میں یہ فیصلہ سنایا۔ سزا پانے والوں کے وکلاء نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لال چند ملہی جو پی ٹی آئی اقلیتی ونگ کے صدر ہیں  انہوں نے اس کیس کو جھوٹا ، من گھڑت اور سیاسی انتقام قرار دیا ہے جس سے نہ اقلیتی برادری محفو ظ ہے نہ خواتین


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی