کلفٹن کراچی میں غیرت
کے نام پر قتل ہونے والے ساجد مسیح نے 20 جولائی کو اپنا مذہب مسیحیت ترک کر کے
اسلام قبول کیا تھا۔
اور اسی دن ساجد اور ثناء آصف نے کورٹ میرج کی تھی۔
پولیس کے ذریعے نے بتایا
ہے کہ ساجد مسیح نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ نکاح نامہ پر ساجد کی عمر 28 سال اور
ثناء کی عمر 25 سال لکھی ہے۔
ساجد مسیح کے والد عارف مسیح نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے ۔اور پولیس کو ساجد کا نکا ح نامہ اور ایک مدرسہ کی جانب سے جاری کیا گیا تبدیلِ مذہب سرٹیفکیٹ دیا ہے ۔
پولیس ابھی تک دو قاتلوں کی نشا ندہی کرنے میں ناکام ہے ۔ کیونکہ شواہد کے مطابق دو الگ الگ پوستل سے مقتالین کو سر میں گولیاں ماری گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ساجد مسیح اور ایک مسلمان
لڑکی ثناء آصف پسند کی شادی کر کے گوجرانوالہ سے کراچی
منتقل ہو گئے۔ ثناء کے بھائی نے گوجرانوالہ کے ایک مقامی تھانے میں ساجد مسیح کے
خلاف ثناء کو اغوا کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کروائی ۔
مگر کل رات کلفٹن بورٹ بیسن تھانہ کے حدود میں دو لاشیں ملی
جن کے چہرے اور سر میں گولیاں مر کر ہلاک کیا گیا تھا۔ لاشوں کی شناخت کے بعد پتا
چلا کہ یہ گوجرانوالہ کے رہائشی ساجد مسیح اور ثناء آصف ہیں ۔ اور ساجد
مسیح کے خلاف اغوا کی ایف آئی آر درج ہے۔
ثناء کے بھائی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
جولائی کے اس مہنیے میں یہ غیرت کے
نام پر قتل کے تیسر ا واقعہ ہے جو میڈیا میں رپورٹ ہو گیا ہے ۔