گوجرانوالہ کے ساجد مسیح اور ثناء آصف کے لاشیں کراچی سے برآمد


گوجرانوالہ کے ساجد مسیح اور ثناء آصف کے لاشیں کراچی سے برآمد


تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ساجد مسیح اور ایک مسلمان لڑکی  ثناء آصف  پسند کی شادی کر کے گوجرانوالہ سے کراچی منتقل ہو گئے۔ ثناء کے بھائی نے گوجرانوالہ کے ایک مقامی تھانے میں ساجد مسیح کے خلاف  ثناء کو اغوا کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کروائی ۔

مگر کل رات کلفٹن بورٹ بیسن تھانہ کے حدود میں دو لاشیں ملی جن کے چہرے اور سر میں گولیاں مر کر ہلاک کیا گیا تھا۔ لاشوں کی شناخت کے بعد پتا چلا کہ یہ گوجرانوالہ کے رہائشی ساجد مسیح اور ثناء آصف ہیں ۔  اور ساجد مسیح کے خلاف اغوا کی ایف آئی آر درج ہے۔

ثناء کے بھائی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

بظاہر یہ کیس میں غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہے ۔ مگر تفیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔   جولائی کے اس مہنیے 

میں یہ غیرت کے نام پر قتل کے تیسر ا واقعہ ہے جو میڈیا میں رپورٹ ہو گیا ہے ۔


غیرت کے نام پر قتل مزید خبریں پڑھیں


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی