روس کے دور
دراز مشرقی علاقے، خاص طور پر کمچیٹکا جزیرے کے قریب، ایک انتہائی طاقتور زلزلہ
آیا، جس کی شدت 8.8 ریکارڈ کی گئی۔ یہ زلزلہ سمندر کے اندر ہوا، جس کے نتیجے میں
سونامی کی خطرناک لہریں چابان اور بحر الکاہل کے ساحلی علاقوں کو متاثر کر رہی
ہیں۔
زلزلے کے فوراً بعد، سونامی کی
لہریں 5 میٹر (16 فٹ) تک بلند ہو کر کئی علاقوں میں داخل ہوئیں، جس سے گھروں،
عمارتوں، کو شدید نقصان پہنچا۔ چابان کے شہر سیورو-کوریلسک میں سونامی کی لہروں نے
پورٹ اور ایک مچھلی پروسسنگ پلانٹک کو زیر آب کر دیا، جبکہ کئی کشتیاں اپنی لنگرگاہوں سے
کھسک گئیں۔
روس نے
مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، جبکہ زلزلے
کے جھٹکے دور دور تک محسوس کیے گئے، بشمول ماسکو جو زلزلے کے مرکز سے 7,000
کلومیٹر دور ہے۔
اس زلزلے
کے اثرات صرف روس تک محدود نہیں رہے، بلکہ جاپان، ہوائی، اور الاسکا میں بھی
سونامی کی انتباہی پیغام جاری کئے گئے ہیں ۔
جاپان کے مشرقی ساحلوں، جو 2011 میں تباہ کن
سونامی کا شکار ہو چکے ہیں، کو بھی خالی کروانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ روس کے
مشرقی علاقوں میں زلزلے اور سونامی کی وجہ سے ہونے والی تباہی کی مکمل تفصیلات ابھی
سامنے آنے میں وقت لگے گا، لیکن ابتدائی رپورٹس کے مطابق کئی افراد زخمی ہوئے ہیں
اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔
زلزلہ
#سونامی #روس #چابان #بحرالکاہل##