لاہور
: بھارتی پنجابی اداکار دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم سردار جی 3 نے بین
الاقوامی سطح پر دھوم مچادی ہے۔ بھارت میں ریلیز کی اجازت نہ ملنے کے باوجود، فلم
نے صرف 15 دنوں میں تقرییاً 52 کروڑ روپے کمائے۔ اس طرح پنجابی سینما کی تاریخ میں
دوسری
سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کا اعزاز حاصل کر لیا
فلم نے جمعہ کے
روز ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ اس کے بعد اس کی مجموعی آمدن 6 ملین ڈالر ہو
گئی۔ اس سے
قبل دلجیت دوسانجھ کی ہی فلم جٹ
اینڈ جولیٹ 3 نے یہ سنگِ میل عبور کیا تھا، اور اب سردار جی 3 نے کیری آن جٹا 3 کو بھی
پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے
کہ بھارتی حکومت کی جانب سے فلم میں ہانیہ عامر کی موجودگی پر اعتراض کیا گیا تھا،
جس کے باعث فلم کو بھارت میں ریلیز کی اجازت نہیں ملی۔ تاہم، دنیا بھر میں پنجابی
بولنے والی کمیونٹی نے فلم کو بھرپور پذیرائی دی، اور اسے ثقافتی ہم آہنگی کی
علامت قرار دیا
پاکستانی
سینما گھروں میں بھی فلم نے شاندار بزنس کیا، پہلے ہفتے میں 7 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی گئی۔ فلم کی کامیابی نے نہ صرف فنکاروں بلکہ دونوں
ممالک کے عوام کے درمیان ثقافتی روابط کو بھی اجاگر کیا۔