لاہور کی سٹرکوں پر اب ٹرام چلے گی۔ جدید منصوبہ تیار

 




پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں بجلی سے چلنے والے ٹرام کا پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں چین سے پہلی الیکٹرک ٹرام

 درآمد کی جا چکی ہے، جو فی الحال علی ٹاؤن ڈیپو پر اسمبلی کے مراحل سے گزر رہی ہے۔

یہ ٹرام روایتی ریل ٹریک کے بغیر چلنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور اسے ابتداءً کینال روڈ پر پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا۔

 سرکاری

 حکام کے مطابق، اگست 2025 کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں لاہور ایکسپو سینٹر پر اس کا افتتاح ہوگا۔

یہ منصوبہ پنجاب کے پانچ سالہ ٹرانسپورٹ  منصوبے کا حصہ ہے، جسے اس سال کے شروع میں منظور کیا گیا تھا۔ اگر یہ پائلٹ پروجیکٹ کامیاب رہا

 تو اسے فیصل آباد اور گوجرانوالہ جیسے شہروں تک پھیلایا جائے گا۔ پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے مطابق، یہ جدید ٹیکنالوجی ابوظبی 

اور چین کے کچھ شہروں میں استعمال ہو رہی ہے۔





 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی