ٹویوٹا کرولا کا کارنامہ: 20 لاکھ کلومیڑ چل چکی ہے ۔

 

گرایم ہبلی اپنی کار کے ساتھ 

نیوزی لینڈ کے ایک شہری کی 1993 ماڈل  ٹویوٹا کرولا کار نے حیران کن طور پر 20 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے دنیا بھر میں توجہ حاصل کر لی ہے۔ یہ کار نہ صرف اپنی پائیداری اور کارکردگی کی بہترین مثال بن چکی ہے بلکہ اس نے گاڑیوں کی انڈسٹری میں معیار کے نئے پیمانے بھی قائم کر دیے ہیں۔

بہتر سالہ گرایم  ہیبلی گزشتہ تین دہائیوں سے یہ گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کار اب بھی روزمرہ کی ڈرائیونگ کے لیے مکمل طور پر فعال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس گاڑی کو مینٹین رکھنے کے لیے باقاعدگی سے سروس اور ضروری مرمت کرواتے رہے ہیں، لیکن انجن  اور گئیر باکس  اور باڈی اب تک اوریجنل ہی ہے۔ وہ صرف ٹائر، فلڑ ز اور بیلٹ  وغیرہ ہی تبدیل کرواتے ہیں

لوگ اکثر حیران ہوتے ہیں جب میں انہیں بتاتا ہوں کہ میری کرولا نے 2 ملین کلومیٹر مکمل کر لیے ہیں، لیکن یہ سب ٹائم پر سروس اور احتیاط سے ڈرائیو کرنے کا نتیجہ ہے۔
یہ کار 1993 ماڈل کی ہے اور انہوں نے اسے نئی حالت میں خریدا تھا۔ اس دوران انہوں نے نہ صرف نیوزی لینڈ بھر میں سفر کیے بلکہ بعض اوقات طویل فاصلے کی ڈرائیونگ بھی کی، جس کی بدولت گاڑی کی اوڈومیٹر ریڈنگ اس قدر زیادہ ہو گئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی