غیرت کے نام پربانوساتکزئی اور شوہر کا قتل : ساتکزئی قبیلے کا سردار گرفتار

X.com/@aitzazbaloch904

 

بلوچستان کے علاقے ڈغازی  میں ہونے والے ایک سنگین واقعہ جس میں خاندان کی مرضی کے بعد پسند کی شادی کرنے والی بانو ساتکزئی  اور اس کے  شوہر کو جرگہ کے ایک فیصلے کے نتیجے میں گولیا ں ما ر کر قتل کر دیا گیا تھا۔اس ہولناک واقعہ کی ویڈیو بھی چند دونوں سے وائرل ہے۔ 

حکومت بلوچستان نے اس واقعہ کو نوٹس لیتے ہوئے ساتکزئی قبیلے کے سردارشیر باز خان ساتکزئی کو دیگر 11 افراد کےہمراہ کوئٹہ سے گرفتار کر لیا ہے ۔ شیر باز خان نے مرضی سے شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔

واقعہ کی ایف آئی  آر درج کر لیا گئی

    

غیرت کےنام پربہن بانو ساتکزئی اور اس کے شوہر کو قتل کرنے والے بھائی جلال خان ساتکزئی بھی گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار کر لیا گیا۔

بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل ایک سنگین اور پیچیدہ مسئلہ ہے جو کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ یہ عمل اکثر قبائلی، ثقافتی اور مذہبی روایات کے نام پر کیا جاتا ہے، اور اس کا نشانہ زیادہ تر خواتین بنتی ہیں

  جعفرآباد میں پانچ خواتین کو 2008 میں غیرت کے نام پر  زندہ دفن کر دیا گیا۔ ، جس پر سینیٹ میں بحث ہوئی لیکن بعض سیاسی شخصیات نے اسے "روایت" قرار دے کر دفاع کیا

میں پاکستان کی قومی اسمبلی نے ایک قانون منظور کیا جس کے تحت غیرت کے نام پر قتل کے مجرم کو معافی کے باوجود سزا دی جا سکتی ہے

2024 میں عورت فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 49 غیرت کے نام پر قتل ہوئے،

انسانی حقوق کے کارکنان اور سیاسی جماعتیں اس عمل کو "بربریت" اور "بیغیرتی" قرار دے چکی ہیں


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی