![]() |
Sahiwal Railway Station (Picture: Kashif Usman) |
ضلع ساہیوال کے علاقے جھال روڈ پر واقعہ آشیانہ ہاوسنگ سکیم کے قریب ریلوے کراسنگ پر ایک ہولناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے دو ننھے بچوں کے ہمراہ چلتی ہوئی مال ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق، اس خاتون کی عمر تقریباً 30 سال ہے ایک بچے کی عمر 1 سال اور دوسرے کی عمر تقریباً 3 سال بتائی جا رہی ہے۔ عینی شاہد افراد نے بتایا کہ روکنے کے باوجود اس خاتون نے ٹریک سے ہٹنے سے انکار کیا۔ آخری خبریں آنے تک خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی۔
تھانہ غلہ منڈی کی پولیس نے موقع پر پہچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ مرحومہ کی شناخت کے لیے قریبی آبادیوں کی مساجد میں اعلانات کروائے جا رہیے ہیں۔
Tags:
Politics