Hammad Azhar |
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماداظہر نے اپنے والد، سابق پنجاب گورنر میاں محمد اظہر کی وفات کے بعد ایک
اہم اعلان کیا ہے۔ کہ وہ ضمنی
الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ میاں محمد اظہر، جو 22 جولائی 2025 کو انتقال کر گئے،
ان کے بھانجے چوہدری ارسلان ظہیر کو الیکشن میں حصہ لینے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ خاندانی مشاورت کے بعد کیا گیا، جس میں حماداظہر
کی بہن انتخابی مہم کی انچارج ہوں گی۔ حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے لیے انتخابی مہم میں حصہ لینا اور نشست جیتنے کے بعد حلف اٹھانا
ممکن نہیں ہوگا،
اس لیے انہوں نے اپنے والد کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے ارسلان ظہیر کو منتخب کیا۔
ارسلان، جو پی ٹی آئی دور میں لاہور فوڈ اینڈ سبزی منڈی کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں، ایک ہونہار اور تجربہ کار نوجوان ہیں ۔ حماداظہر نے بتایا کہ
ارسلان کے والد 2020 میں کورونا وائرس سے انتقال کر گئے تھے، جس کے
بعد میاں محمد اظہر نے ان کی سرپرستی کی
ارسلان ظہیر کے بارے میں انہوں نے واضح کیا کہ ان پر 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق کوئی جعلی مقدمہ نہیں ہے، کیونکہ وہ اس وقت
ملک
سے باہر تھے۔