جڑانوالہ سانحہ: مسیحی برادری کا انصاف کے لیے احتجاجی دھرنا جاری

Photo credit: Lala Robin Daniel/Facebook


جڑانوالہ، 23 اگست 2025: فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں مسیحی برادری نے 16 اگست 2023 کو پیش آنے والے سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین کو انصاف نہ ملنے کے خلاف احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے ۔ یہ دھرنا مقامی مسیحی رہنماؤں لالہ روبن اور شکیل بھٹی کی قیادت میں جاری ہے، دھرنے کے شرکاء نے حکومتی اقدامات اور عدالتی کارروائیوں کی سست روی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سانحہ جڑانوالہ میں توہین مذہب کے الزامات کے بعد مشتعل ہجوم نے مسیحی برادری کے 100 سے زائد گھروں اور 26 گرجا گھروں کو نذر آتش کیا تھا۔ اس واقعے میں سینکڑوں خاندان بے گھر ہوئے، جبکہ متعدد افراد کو اپنی دکانیں اور روزگار سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔

شکیل بھٹی، جو میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کے سابق اقلیتی رکن ہیں، نے بتایا کہ "حکومت نے گرجا گھروں کی جزوی مرمت تو کی، لیکن گھروں اور املاک کے نقصان کا مکمل ازالہ نہیں کیا گیا۔ متاثرین اب بھی خوف اور غیر یقینی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔

 لالہ روبن، جو مسیحی برادری کے سرگرم رہنما  ہیں کا کہنا ہے کہ متاثرین اب بھی خوف اور غیر یقینی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ کیونکہ واقعہ میں ملوث تقریباً تمام ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔ ہے ۔  "ہم انصاف مانگ رہے ہیں۔ دو سال گزرنے کے باوجود ملزمان کو سزا نہیں دی گئی، اور حال ہی میں 10 ملزمان کی بریت نے ہمارے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے۔" انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور عدالتیں ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں اور متاثرین کی مکمل بحالی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے بتایا  مقامی اسٹنٹ کمشنر اور سینئر پولیس آفیسر کو ہم نے باور کروایا ہے حکومت کے ساتھ جو بھی مذکرات ہونگے دھرنے کی پندرہ رُکنی کمیٹی کرے گی۔ ہمارے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ لالہ روبن مینارٹی رائٹر موومنٹ کے چیئرمین ہیں۔

گزشتہ شب فیصل آباد ڈیواسس کے بشپ اندریس رحمت نے دھرنے میں شریک کی ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے ہم ہر دروازہ اس وقت تک کھٹکھٹاتے رہیں گے جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا۔

ابھی تک حکومتی پارٹی کے کسی اقلیتی وزیر، ایم پی اے یا ایم این اے نے دھرنے کے شرکاء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی احتجاج میں شرکت کی ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی