پی ٹی آئی اسلام آباد کا پرامن "غیر مسلح سیاسی گوریلا جدوجہد" کا اعلان

 

Photo: screengrab from @aamirmughalpti X account

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد صدر عامر مغل نے اعلان کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے 5 اگست کو ورکرز کنونشن کی اجازت نہ دینے کے بعد پارٹی 3 اگست بروز اتوار سے ایک پرامن، غیر مسلح سیاسی "گوریلا جدوجہد" شروع کرے گی۔

 عامر مغل نے بتایا کہ یہ جدوجہد چند نوجوانوں کے ساتھ ملکر اچانک کسی مرکزی سڑک کو بند کرنے اور عمران خان کا پیغام عوام 

تک پہنچانے پر مشتمل ہوگی، تاہم پولیس کے آنے سے پہلے کارکن منتشر ہوجائیں گے۔ ان کا مقصد احتجاج کو ریکارڈ کرانا اور 

نوجوانوں کو گرفتاری اور پولیس تشدد سے بچانا ہے، کیونکہ گرفتاری اور تشدد اس ناجائز حکومت کا ہتھیار ہے۔

پی ٹی آئی کے اس اقدام کا پس منظر 2022 سے جاری سیاسی کشیدگی ہے، جب سے عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد 

پارٹی مسلسل حکومتی پابندیوں اور الزامات کا سامنا کررہی ہے۔

 اسلام آباد میں سیکشن 144 کے تحت سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد ہونے کے بعد، پی ٹی آئی نے روایتی سیاسی سرگرمیوں کی 

جگہ غیر رسمی اور مقامی سطح پر احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے۔ عامر مغل کے مطابق، یہ حکمت عملی ملک بھر میں پھیلائی جائے گی 

اور عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ پرامن جدوجہد پاکستان کے عوام کو ان کے آئینی اور 

جمہوری حقوق کے لئے آواز اٹھانے کا موقع فراہم کرے گی۔

 


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی