ابرار الحق کی فیملی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

 

Photo Credit: MN Photography/Instagram

 لاہور (نیوز ڈیسک): پاکستان کے معروف گلوکار اور پاکستان تحریکِ انصاف کےسابق 

 رہنما ابرار الحق کی فیملی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ ان تصاویر میں ابرار الحق اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے نظر آ رہے ہیں، جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ تصاویر حال ہی میں ایک سالگرہ کی نجی تقریب کے دوران لی گئیں، جہاں ابرار الحق اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ مدعو تھے۔

 سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر کو بہت پسند کیا اور ابرار الحق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا، "ابرار الحق کی فیملی تصاویر دیکھ کر دل خوش ہوگیا، اللہ انہیں ہمیشہ خوش رکھے۔" ایک اور مداح نے تبصرہ کیا، "یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے کہ ہمارے پسندیدہ گلوکار اپنی فیملی کے ساتھ کتنا اچھا وقت گزارتے ہیں۔

واضح رہے کہ ابرار الحق نہ صرف اپنی گلوکاری کی  وجہ سے مشہور ہیں بلکہ وہ سماجی خدمات کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ وہ سہارا ٹرسٹ کے روح رواں ہیں ۔ اس ٹرسٹ کے زیر اہتمام ناروال شہر میں ایک بڑا فلاحی ادارہ ضغرا شفیع میڈیکل ہسپتال غریب اور نادار مریضوں کے لیے کام کر رہا ہے 


 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی