امریکی خاتون مریخ پر جانے کے لیے تیار، زمین پر واپسی کا کوئی امکان نہیں؟

Alyssa Carson Ready for Mars Mission
Photo Courtesy: Alyssa Carson


سوشل میڈیا پر ایک خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے کہ 23 سالہ امریکی خاتون الیسا کارسن (Alyssa Carson)مریخ پر جانے کے لیے تیار   ہو رہی ہیں جبکہ اُسے معلوم ہےکہ اُس کی زمین پر واپسی کا کوئی امکان نہیں۔  

 الیسا، جو بچپن سے ہی خلائی سفر کا شوق رکھتی ہیں، نے کئی خلائی پروگراموں میں تربیت حاصل کی ہے

 حال ہی میں انہیں ناسا کے فیوچر انویسٹی گیٹرز پروگرام سے ایک گرانٹ بھی ملی ہے، جس کے تحت وہ مریخ کے حالات میں مائیکروبز کے زندہ رہنے کا مطالعہ کر رہی ہیں۔

 تاہم، ناسا نے واضح کیا ہے کہ الیسا ان کے سرکاری خلائی پروگراموں سے منسلک نہیں ہیں، ماہرین کے مطابق مریخ پر جانا ایک بہت بڑا چیلنج ہے، جہاں درجہ حرارت انتہائی کم، ہوا کا دباؤ نہ ہونے کے برابر، اور تابکاری زمین سے دو گنا زیادہ ہے

اسپيس ایکس کے بانی ایلون مسک نے حال ہی میں کہا کہ مریخ پر انسانوں کو بھیجنے میں ابھی کئی سال لگ سکتے ہیں، اور 2026 میں بغیر عملے والے اسٹارشپ مشن کا تجربہ ہو گا۔ ماہرین کا خیال ابتدا میں روبوٹس، جیسے کہ اسپيس ایکس کا آپٹیمس  مریخ پر بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کے لیے بھیجے جائیں گے۔

الیسا کے بارے میں دعویٰ کہ وہ واپس نہیں آئیں گی، اس وقت تک محض قیاس آرائی ہے، کیونکہ طویل مدتی مریخ کالونی مشنز ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔ الیسا کی کہانی خلائی سفر کے شوقین افراد کے لیے ایک تحریک ہو سکتی ہے، لیکن سائنسی ترقی کے اس سفر میں ابھی بہت سے مراحل طے کرنے باقی ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی