عائشہ عمر کا شو 'لازوال عشق'، شروع ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار


Ayesha Omar Reality TV show controversy
Ayesha Omar - Pakistani Celebrity


معروف اداکارہ عائشہ عمر کا آنے والا رئیلٹی ڈیٹنگ شو 'لازوال عشق' سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن رہا ہے، جہاں صارفین نے اسے 

پاکستانی معاشرتی اور دینی اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا ہے۔ شو، جو ترکی کے شہر استنبول میں فلمایا گیا ہے، 

عالمی سطح پر اردو بولنے والے سامعین کے لیے پہلا رئیلٹی ڈیٹنگ شو ہوگا۔ اس میں چار مرد اور چار خواتین پاکستانی شرکاء شامل ہیں، جو ایک 

لگژری وِلاء میں رہائش اختیار کریں گے

شو کا آغاز یوٹیوب پر متوقع ہے، تاکہ  پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) کے سخت قواعد و ضوابط سے بچا جاسکے،

شو کے ٹریلرز اور پروموز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد، صارفین نے اسے 'بے حیائی کو فروغ دینے' اور مغربی طرز زندگی پاکستانی 

نوجوانوں پر مسلط کرنے کی کوشش قرار دیا ہے ۔

  ایک صارف نے لکھا، "یہ ہماری مذہبی، ثقافتی، اور روایتی اقدار کے خلاف ہے۔ ایسے پروگرام نوجوانوں پر منفی اثرات ڈال سکتے ہیں۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی