![]() |
ایمان حاضر مزاری |
ایمان مزاری، انتظار حسین پنجوتھہ ،
نعیم حیدر پنجوتھہ کے خلاف مقدمہ درج
اسلام
آباد میں وکلاء پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج، نفرت انگیز تقاریر اور وکیل واجد
علی گیلانی پر حملے کے الزامات
اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹیرٹ میں وکیل واجد علی گیلانی کی مدعیت میں ایمان مزاری، انتظار حسین پنجوتھہ ، نعیم حیدر پنجوتھہ، ہادی علی
چٹھہ اور دیگر وکلاء اور درجنوں نا معلوم افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ہے ۔ واجد
علی گیلانی جو اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں درخواست میں کہا ہے کہ یہ افراد
اسلام باد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور پاک فوج کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ۔ منع
کرنے پر مجھ زدوکوب کیا اور چھری سے زخمی کرنے کی کوشش کی۔
پولیس نے دہشت
گردی ایکٹ کی دفعہ 7 بھی ایف آئی آر میں شامل کی۔
ایمان حاضر مزاری انسانی
حقوق کے لیے کام کرنے والی معروف وکیل ہیں۔ وہ جبری گمشدگیوں سے لے کر خواتین اور اقلیتوں کے حقوق تک، ہر محاذ پر ظلم کے خلاف
آواز بلند کرتی ہیں۔ انتظار حسین پنجوتھہ ، نعیم حیدر پنجوتھہ اور
دیگر نامزہ وکلاء کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔
اس مقدمے
کے اندراج کے بعد وکلاء حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور قانونی برادری کی
جانب سے اس پر سخت ردعمل متوقع ہے۔