![]() |
Job Mela at St. Anthony High School, Lawrence Road, Lahroe |
لاہور اور اس کے
گردونواح میں رہنے والے مسیحی نوجوانوں کے لیے ایک شاندار موقع! پنجاب حکومت کے
تعاون سے پنجاب سنٹر فار ایکسیلنس برائے انسداد ِ متشدد انتہاپسندی اور پیغامِ
پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک جاب میلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس جاب میلے
کا مقصد مسیحی کمیونٹی کے نوجوانوں کو روزگار اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا
ہے۔
یہ جاب میلہ صبح
9:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک سینٹ
انتھونی ہائی اسکول، لارنس روڈ (ریگل چوک)، لاہور میں ہوگا، جس
میں معروف کمپنیوں کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹس اور معروف جامعات کے ایڈمیشن آفیسرز
نوجوانوں سے ملاقات کریں گے، انہیں ملازمتوں اور داخلوں کے مواقع فراہم کریں گے،
اور ان کی رہنمائی بھی کریں گے۔
اس جاب میلے میں مختلف شعبوں کی معروف کمپنیاں اور ملک کی بڑی یونیورسٹیز بھی حصہ لے رہی ہیں۔ نوجوانوں کو یہاں نہ صرف کمپنیوں کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹس کے نمائندوں سے ملنے کا موقع ملے گا بلکہ وہ مختلف یونیورسٹیز کے داخلہ افسران سے بھی بات کر سکیں گے۔ یہ پلیٹ فارم انہیں اپنے خوابوں کی نوکری یا مطلوبہ شعبے میں داخلہ حاصل کرنے میں مدد دے گا۔
مزید معلومات اور
رابطے کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
📞 0321-5388156
📞 0321-4755139
📞 0321-4928117
یہ میلہ نوجوانوں
کے لیے اپنے کیریئر کی سمت متعین کرنے کا سنہری موقع ثابت ہو سکتا ہے۔