حکومت کی نئی سکیم: الیکڑک بائیک لیں سبسڈی کے ساتھ ۔ ابھی اپلائی کریں

 

Pakistani young girl riding e-scooter
Govt. start program to promote electric bike and scooters

اب آپ بھی الیکٹرک اسکوٹر  حاصل  کر سکتے ہیں۔ حکومت  اس الیکٹرک اسکوٹرکے لیے  50000 روپے ادا کرے گی۔ باقی رقم آپ کو بلا سود 

آسان اقساط میں ادا کرنا ہو نگی۔

پروگرام شروع کیا ہے (PAVE) Pakistan Accelerated Vehicle Electrification Program حکو مت پاکستان نے 

اس پروگرم کا مقصد ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنا ہے۔

پاکستان کے تمام شہری بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان اس پروگرام سے مستفید ہو سکتے ہیں۔۔

عمر کی حد بائیکس کے لیے 18 سے 65 سال ہے؛ رکشہ جات یا لوڈر گاڑیوں کے لیے کم از کم عمری 21 سال رکھی گئی ہے، اور زیادہ سے زیادہ    عمر پھر بھی 65 سال ہے۔  

اس پروگرام میں 30٪  ای -بائیک اور اسکوٹر  صرف خواتین اور نوجوان لڑکیاں کے لیے مختص ہیں۔ لہذا خواتین اور طالبات اس سکیم سے بھر پور فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ 

الیکڑک بائیکس ، اسکوٹرز کے علاوہ تین پہیوں والے رکشے اور لوڈر گاڑیاں بھی آپ لے سکتے ہیں۔  

حکومت ایک مخصوص سبسڈی فراہم کرے گی جس سے الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے اخراجات کم ہوں گے۔

ای-بائیکس یا دو پہیہ سواریاں استعمال کرنے سے فیول کی بچت ممکن ہے اور آپریٹنگ اخراجات کم ہوں گے۔

ماحولیاتی فوائد شامل ہیں: ایندھن کے استعمال میں کمی کی وجہ سے کاربن کے اخراجات کم ہوں گے۔

درخواست کا طریقہ کار

 درخواست آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جا ئیں گے۔  آپ بھی مندرجہ ذیل لنک پر جا کر رجسٹر ہو سکتے ہیں 

htts://pave.gov.pk 

پورٹل پر اہل امیدوار اپنا اکاؤنٹ بنائیں، اپنی پسند کا  ماڈل منتخب کریں، دستاویزات اپلوڈ کریں، اور سمیٹ کریں۔

 ایک مرتبہ درخواست جمع ہونے کے بعد، منظوری اور انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی