Scholarship for minority students |
اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — حکومتِ
پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اقلیتی طلبہ کے لیے مالی
سال 2025-26 کی اسکالرشپس کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یہ اسکالرشپس پرائمری
سے پیشہ ورانہ (پروفیشنل) سطح تک کے تعلیمی مراحل کے طلبہ و طالبات کے لیے دستیاب
ہیں۔
درخواست دینے کے اہل وہ اقلیتی طلبہ ہیں جو
صرف سرکاری تعلیمی
اداروں میں زیرِ تعلیم ہیں، جنہوں نے گزشتہ سالانہ امتحانات میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں۔ جی پی اے نظام والے اداروں کے
طلبہ کو اپنے ادارے سے جاری کردہ ایویلیوایشن
شیٹ لازمی جمع کرانی ہوگی۔
اہم شرائط میں شامل ہیں:
والدین / گارڈین
کی ماہانہ آمدنی 80000 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے
طالب علم کو آن لائن فارم
بھر کر پرنٹ نکالنا اور متعلقہ دستاویزات لف کر کے وزارت کو بھیجنا ہوگا۔
ضروری دستاویزات
ان لائن پر کیا گیا مکمل
شدہ درخواست فارم (ہیڈ آف انسٹی ٹیوشن کی تصدیق کے ساتھ)
مارک شیٹس/ڈی ایم
سی/پروگریس رپورٹ (دو سمسٹرز کی درجہ بندی یا جی پی اے ایویلیوایشن شیٹ)
والد/سرپرست کا اصل انکم
سرٹیفیکیٹ
طالب علم کا شناختی کارڈ یا
بی فارم کی تصدیق شدہ کاپی
کسی بینک میں فعال بنک
اکاؤنٹ نمبر
وزارت کے مطابق، نجی تعلیمی اداروں کے
طلبہ اس اسکالرشپ کے اہل نہیں ہوں گے، جبکہ وہ طلبہ جو کسی اور ذریعہ سے مالی
امداد یا وظیفہ حاصل کر رہے ہوں، وہ بھی اس اسکالرشپ سے مستفید نہیں ہو سکتے۔
درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ25 اکتوبرتک
آن لائن جمع کروانی ہوں گی اور تمام تصدیق شدہ دستاویزات کے ساتھ ہارڈ کاپی وزارت
کو بھیجنا ضروری ہے۔
مندرجہ ذیل لنک پر موجودآن لائن فارم
کو پر کریں
Ministry
of Religious Affairs & Interfaith Harmony - Apply for Scholarships
ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ کریں ۔ متعلقہ تصیدیق شدہ دستاویزات لف کریں۔
اس پتے پر ارسال کر دیں ۔
Ministry of Religious Affairs
& Interfaith Harmony.
8th Floor, Green Trust
Tower, Blue Area, Islamabd