
Smog engulfs the Badshahi Mosque in Lahore
لاہور، پاکستان کا ثقافتی دارالحکومت، آج کل سموگ کی گہری لپیٹ میں ہے، جس
کی وجہ سے یہ دنیا کا سب سے آلودہ شہر بن گیا
ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس تازہ اعداد و شمار کے مطابق 600 سے تجاوز کر گیا ہے جو کہ
"خطرناک" کیٹیگری میں
آتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال انسانی صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث ہے، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے
امراض میں مبتلا افراد کے لیے۔
لاہور کی فضائی آلودگی کی بنیادی وجوہات میں صنعتی اخراج، گاڑیوں کا دھواں، فصلوں کی باقیات کو جلانا، اور موسم کی خرابی
شامل ہیں
سردی کے آغاز کے ساتھ ہی ہوا میں نمی اور دھند کے امتزاج سے زہریلے ذرات فضا میں جمع ہو جاتے ہیں، جو سانس کے
ذریعے جسم میں
داخل ہو کر پھیپھڑوں اور دل کے امراض کا باعث بنتےہیں۔
صوبائی حکومت نے انٹی سموگ گنز کو متعارف
کروایا ہے ، جو فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے پانی کی باریک دھند چھڑکتی ہیں ۔ یہ ٹیکنالوجی
چین اور بھارت میں کامیابی سے استعمال ہو رہی ہے۔ اب لاہور میں بھی فعال ہو گئی ہے
۔