نیا براؤزر "چیٹ جی پی ٹی آٹلس" متعارف ۔ گوگل کی مارکیٹ ویلیو 150ارب ڈالر کم ہو گئی ۔

 

OpenAI browser ChatGPT Atlas
OpenAI browser introduced, ChatGPT Atlas

سان فرانسسکو (خصوصی رپورٹ) مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک نیا دھماکا ۔ اوپن اے آئی کمپنی نے اپنے مشہور چیٹ بوٹ 'چیٹ جی پی ٹی ' سے لیس ایک انقلابی 

ویب براؤزر "اٹلس"  عالمی سطح پر لانچ کر دیا ہے ۔

یہ لانچ گوگل کروم کی اجارہ داری کو توڑنے کی کوشش ہے ۔ اس کی لانچ سے گوگل کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 150 ارب ڈالر نیچے گر گئی ہے ۔  

اس براؤزر  نے نہ صرف انٹرنیٹ براؤزنگ کو آسان بنا دیا ہے بلکہ صارفین کو ہر ویب صفحات پر براہ راست سوالات کرنے، مواد کا خلاصہ بنانے، اور یہاں تک کہ 

شاپنگ جیسی کاموں کو خودکار طور پر انجام دینے کی سہولت دے دی ہے ۔ مثلاً آپ کسی چیز کو خریدتے وقت اسی ویب پیج پر اس چیز کی قیمت کا موازنہ دوسری دیب 

سائٹ سے کر سکیں گے۔

اس براؤزر کی ایک اختیاری خصوصیت کہ آپ کی براؤزنگ ہسٹری کو یاد رکھے گا تاکہ

 مزید ذاتی مشورے دے سکے، جیسے "گزشتہ ہفتے دیکھی نوکریوں کی سمری بنا دو"۔ تاہم، صارفین میموریز کو دیکھ، محفوظ، یا ڈیلیٹ کر سکتے ہیں، اور ہسٹری ڈیلیٹ کرنے پر یہ خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔ اس طرح کے درجنوں فیچرز اس میں  رکھ دیے گئے ہیں ۔ جو صارفین کو حیران کر دیں گے۔

ابھی یہ براؤزر ایپل کے کمپوٹر پر کام کرے گا۔ جلد ونڈوز ، ایپل فون اور انڈرائیڈ فون پر بھی دستیاب ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی