Photo Courtesy: Pakistan Idol 2025 |
کراچی: پاکستان آئیڈل 2025 نے 12
سال کے وقفے کے بعد دھوم دھام سے واپسی کی ہے۔ یہ پروگرام بتدریج عوام میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے ۔ ملک بھر سے اُبھرتے ہوئے
گلوکاروں نے اس مشہور رئیلٹی شو میں شرکت کے لیے آڈیشن دیے ہیں، جس کا مقصد
پاکستان کے چھپے ہوئے گلوکاروں کو دنیا کے سامنے لانا ہے
اس سیزن کی خاص بات اس کا شاندار
ججز پینل ہے، جس میں فواد خان، راحت فتح علی خان، بلال مقصود (سابق ممبر بینڈ
"اسٹرنگز") اور زیب بنگش شامل ہیں۔ شو کی پروڈکشن ایم ایچ ایل گلوبل کر
رہی ہے، جس نے برطانوی کمپنی فریمنٹل سے حقوق حاصل کیے ہیں
زونگ نے پاکستان آئیڈل کے ساتھ
بطور ڈیجیٹل پارٹنر شراکت کی ہے، جس کے ذریعے ناظرین "مائی زونگ ایپ" پر
لائیو اقساط دیکھ سکتے ہیں۔ یہ شراکت نوجوانوں کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرتی
ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں
پہلی قسط 4 اکتوبر کو نشر کی گئی،
جس کے بعد ملک کے مختلف شہروں جیسے سکھر، ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں آڈیشنز کی
اقساط نشر کی جا رہی ہیں