شاہ رخ خان 60 برس کے ہو گئے ۔ گھر کے باہر لوگوں کا رش

Shahrukh Khan - (Photo: Instagram/@iamsrk)

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان،  2 نومبر 2025 کو اپنا 60ویں یومِ پیدائش منارہے  ہیں ۔ اپنے مداحوں کے ساتھ روایتی طور پر 

بالکونی سے ملاقات نہ کر سکے ۔ کیونکہ شدید سیکورٹی خدشات اور مداحوں کی بھاری بھرکم تعداد نے انتظامیہ کو ایسا قدم اٹھانے پر مجبور 

کر دیا۔ ممبئی میں ان کے گھر کے ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے والے مداحوں نے "ہم شاہ رخ" اور "ہیلو" جیسے نعرے لگائے، مگر پولیس نے حفاظتی وجوہات کی بنا پر شاہ رخ خان کو گھر کی بالکونی میں آ کر لوگ سے ملنے سے منع کر دیا۔  تاہم شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "آپ کی محبت ہی میری سب سے بڑی تحفہ ہے، میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں۔" یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور شاہ رخ خان کی شخصیت سے جڑے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر تے رہے ۔

شاہ رخ خان، جو "دھڑکن"، "دِل والے دُلہنیا لے جائیں گے" اور "پٹھان" جیسی بلاک بسٹر فلموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھو چکے ہیں، نے اپنے 60 سالہ سفر میں نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ اور عالمی سطح پر بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1992 میں کیا۔ ان کی پہلی فلم"دیوانہ" تھی

 جو 25 جون 1992 کو ریلیز ہوئی۔ جس میں وہ دوسرے حصے میں انٹری لیتے ہیں۔ فلم میں رشی کپور اور دیویا بھارتی لیڈ رولز میں تھے، 

لیکن شاہ رخ کا کردار اتنا طاقتور تھا کہ فلم نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی اور شاہ رخ راتوں رات اسٹار بن گئے۔

 فلم 'دیوانہ' سے ہی شاہ رخ خان کی رومنٹک ہیرو کی تصویر بننا شروع ہوئی، جو بعد میں ان کی شناخت بن گئی۔

شاہ رخ خان، جو بالی ووڈ کے "بادشاہ" کے نام سے مشہور ہیں، نے اپنے 30 سال سے زائد کیریئر میں کئی قومی و بین الاقوامی ایوارڈز ملے ہیں۔ ان کی اداکاری کی صلاحیتوں، سماجی خدمات اور فلم انڈسٹری کی ترقی میں ان کے کردار کی وجہ سے انہیں نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر سے اعزازات ملے۔ ان کو کل 15 فلم فیئر ایوارڈز، 18 اسٹار اسکرین ایوارڈز،  6 ایفا ایوارڈز مل چکے ہیں ۔ حال ہی میں بھارت حکومت کی جانب نیشل فلم ایوارڈ دیا گیا ہے ۔


 

 ان کی سالگرہ کے دن ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ممبئی کی سڑکوں پر ہلچل مچ گئی، مگر سیکورٹی فورسز نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سخت اقدامات کیے۔ فیملی ممبران، جن میں گوی خان اور بچے بھی شامل ہیں نے گھر میں ایک پرائیویٹ پارٹی کا اہتمام کیا۔

 جہاں صنعت کے کئی ستارے پہنچے۔ یہ واقعہ شاہ رخ کی مقبولیت کی ایک اور مثال ہے، جو وقت کے ساتھ کم ہونے کی بجائے اور بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ جبکہ مداح ان کی آنے والی فلم "کنگ" کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی