چرچ آف پاکستان نے اینگلیکن چرچ کی نئی آرچ بشپ کی تقرری پر تشویش کا اظہار کیا ہے

 

بشپ ایلون سیموائیل، بشپ علیم انور، بشپ کلیم جان، بشپ آزاد مارشل، بشپ ہمفری پیٹرز، بشپ فریڈرک جان  اور بشپ لیو پال

چرچ آف پاکستان کےسات بشپ صاحبان اور مرکزی عہدیداران نے انگلینڈ کی نئی آرچ بشپ آف کینٹربری، بشپ  سارہ مللی کی تقرری پر 

تشویش کا اظہار کیا ہے۔  کیونکہ نئی آرچ بشپ آف کینٹربری، ڈیم سارہ مللی کھل کر ہم جنس پرستی کی حمایت کرتی ہیں۔

 10 اکتوبر 2025ء کو چرچ آف پاکستان کے "موڈریٹر و پریزیڈنٹ بشپ" آزاد مارشل کی جانب سے اینگلیکن مشاورتی کونسل کے سیکرٹری جنرل، بشپ انتھونی پوگو کو ایک باضابطہ خط بھیجا گیا، جس پر ملک کی سات ڈائیوسزکے بشپ صاحبان اور دو مرکزی عہدیداران کے دستخط موجود ہیں –

خط میں کہا گیا ہے کہ "چرچ آف پاکستان نئی آرچ بشپ سارہ مللی کے لیے دعاگو ہے، تاہم اس تقرری کے "روحانی اور الہٰیاتی پہلو" پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ چرچ نے لکھا کہ چرچ آف انگلینڈ میں حالیہ برسوں میں ایسے فیصلے کیے گئے ہیں، جو "ہماری ایمان کی تاریخ اور بائبل کی بنیادی تعلیمات سے انحراف" کے مترادف ہیں، خصوصاً چرچ کی جانب سے  ہم جنس شادیوں کی اجازت دینا "۔

چرچ آف پاکستان کا موقف

چرچ آف پاکستان، جو پاکستان میں پروٹسٹنٹ چرچوں کے اتحاد سے 1970ء میں قائم ہوا، بائبل کو اعلیٰ ترین اتھارٹی سمجھتا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ

"ہم اب بھی اسی ایمان پر قائم ہیں کہ شادی، خدا کے بنائے ہوئے عہد کے مطابق، ایک مرد اور ایک عورت کے درمیان ہوتی ہے۔"

بشپ صاحبان نے واضح کیا کہ ان کی تشویش "ذاتی نہیں بلکہ عقائدی ہے۔ "

  ان کے مطابق، جب چرچ کا اعلیٰ ترین روحانی رہنما — یعنی آرچ بشپ آف کینٹربری — ایسے تعلقات کو قبول کرتا ہے جو بائبل کی تعلیمات کے مطابق نہیں، تو یہ قدم عالمی اینگلیکن اتحاد میں مزید تقسیم پیدا کر سکتا ہے   

تاریخی پس منظر

آرچ بشپ آف کینٹربری دنیا بھر کے اینگلیکن چرچوں کے روحانی سربراہ ہوتے ہیں۔ اگرچہ ہر ملک میں موجود اینگلیکن چرچ اپنی خودمختاری رکھتا ہے، مگر کینٹربری کا عہدہ علامتی طور پر تمام اینگلیکن کمیونین کے اتحاد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

چرچ آف پاکستان، جو اس عالمی کمیونین کا حصہ ہے، نے اپنے خط میں افسوس ظاہر کیا کہ اس تقرری سے اینگلیکن اتحاد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

چرچ کی اپیل

خط کے آخر میں بشپ صاحبان نے دعا کی کہ  خدا اپنی کلیسیا کو ان آزمائشیوں میں رہنمائی عطا کرے، ہماری وحدت کو مضبوط کرے۔

اختلاف کی تاریخ

       2008 میں اینگلیکن اتحاد میں شامل بہت سے چرچز نے برطانیہ، امریکہ اور کینڈا کے اینگلیکن چرچ میں ہم جنس پرستوں کی شادی 

اور ہم جنس پرست بشپ کی تقرری کے خلاف انیگلیکن اتحاد سے علیدگی اختیار کر کے ایک نیا اتحاد قائم کیا جس کا نام "گلوبل اینگلیکن فیوچر   کانفرنس " رکھا گیا۔  اس کا مقصد 

ایک راسخ العقیدہ اینگلیکن تحریک قائم کرناتھا جو بائبل کی سچائی، مسیحی ایمان، اور اخلاقی اصولوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ چرچ آف پاکستان کی طرف سے لکھے گئے اس خط سے خیال کیا جا سکتا ہے کہ مستقبل میں چرچ آف پاکستان بھی باقاعدہ طور پر"گلوبلاینگلیکن فیوچر کانفرنس "  میں شامل ہو سکتا ہے  

بشپ آزاد مارشل کے علاوہ  بشپ کلیم جان، بشپ ہمفری پیٹرز، بشپ لیو پال، بشپ ایلون سیموائیل ، بشپ فریڈرک جان، بشپ علیم انورکے دستخط موجود ہیں۔ لاہور ڈایوسس کے بشپ ندیم کامران کے دستخط موجود نہیں ہیں۔ لاہور ڈایوسس کی جڑیں تاریخی طور پر اینگلیکن چرچ سے وابستہ رہی ہیں۔


نوٹ : یہ خط سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔  چرچ آف پاکستان کے کسی آفیشل پلیٹ فارم پر دستیاب نہیں  مگر چرچ کی جانب سے اس کی تردید بھی نہیں کی گئی۔


:مزید پرھیں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی